حیدرآباد،20اپریل(ایجنسی) سن رائزرس حیدرآباد نے جب حیدرآباد کے کھلاڑی محمد سراج کو 2.6 کروڑ روپے میں خریدا تھا تو کرکٹ کی دنیا سے وابستہ لوگ چونک گئے.
سراج نے بدھ کو آئی پی ایل 10 کا اپنا پہلا میچ کھیلا وہ بھی اپنے ہوم گراؤنڈ پر- سراج پہلے ہی میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر کے بھروسے پر کھرے اترے اور انہوں نے دو اہم وکٹ حاصل کی.
دہلی کے دونوں اوپنروں کو کیا آؤٹ
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">سراج نے میچ کے پہلے اوور میں ہی سیم بلگس کو پولین کا راستہ دکھایا. پھر ٹھوس آغاز کر چکے دوسرے اوپنر سنجو سیمسن کو بھی آؤٹ کیا. 4 اوور میں انہوں نے 39 رنز بھی دیے- لیکن دو اہم وکٹ حاصل کئے. میدان پر سراج کا حوصلہ کپتان ڈیوڈ وارنر مسلسل بڑھاتے رہے.
آئی پی ایل 10 میں سراج کو بیس پرائس 20 لاکھ روپے ہی تھا، لیکن سن رائزرس حیدرآباد نے انہیں 2.6 کروڑ روپے میں خریدا. سراج کے والد آٹو چلاتے ہیں اور ان کے لئے بیٹے کی کرکٹ ٹریننگ بہت مشکل تھی. سراج کے والد نے اس کامیابی کے بات کہا تھا کہ میں آٹو چلا کر اسے ساری سہولیات نہیں دے سکتا تھا، لیکن میرے بیٹے نے اپنی محنت سے یہ مقام حاصل کیا.